Posts

Showing posts from December, 2022
 Ok فہرست آیات مہدویت یہ مقالہ آیات مہدویت کی فہرست سے متعلق ہے آیات مہدویت کے بارے میں مزید اطلاعات کے لئے، آیات مہدویت دیکھئے۔ آیات مہدویت قرآن مجید کی وہ آیات ہیں جن کی تفسیر میں مہدویت سے مربوط مطالب جیسے: ظہور، قیام، غیبت اور حکومت حضرت مہدی(عج) کی طرف اشارہ ہوا ہے۔ ان آیات کی تفسیر یا تاویل میں اہلبیتؑ کی روایت سے استناد ہوا ہے۔ ردیف متن و ترجمہ آیہ نمبر تفسیر 1 وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ‌ مِن بَعْدِ الذِّكْرِ‌ أَنَّ الْأَرْ‌ضَ يَرِ‌ثُهَا عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ اور ہم نے ذکر (توراۃ یا پند و نصیحت) کے بعد زبور میں لکھ دیا تھا کہ زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے۔ انبیاء 105 امام باقرؑ سے منقول ہے کہ صالحون سے مراد آخر الزمان میں امام زمانہؑ کے اصحاب ہیں۔[1] 2 وَنُرِ‌يدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْ‌ضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِ‌ثِينَ اور ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں پر احسان کریں جنہیں زمین میں کمزور کر دیا گیا تھا اور انہیں پیشوا بنائیں اور انہیں (زمین کا) وارث قرار دیں۔ قصص 5 امام علیؑ کی ایک حدیث میں الذین استضع...